PRIVATE SCHOOLS FEES REDUCED 20% IN RAHIM YAR KHAN UNDER ORDER OF DC

PRIVATE SCHOOLS FEES REDUCED 20% IN RAHIM YAR KHAN UNDER ORDER OF DC



ہینڈ آؤٹ نمبر018
10جنوری 2019
رحیم یار خان( )سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی ماہانہ فیسوں میں20فیصد تک کمی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم طلباء کی ماہانہ فیسوں میں20فیصد کمی کو یقینی بنائے گی اس کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ والدین کو گرمیوں کی چھٹیوں میں وصول کی جانے والے فیسیں بھی واپس کرنے کی پابند ہے جبکہ والدین بھی آئندہ ماہانہ فیسیں بمطابق عدالت عظمی پاکستان پرائیویٹ سکولز میں جمع کرائیں گے جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ/ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شیخ محمد طاہر سے 068-9230287پر ٹیلی فونک یا ان کے دفتر میں براہ راست مل کر آگاہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکول مالکان کے اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے ملنے والی ہدایات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام پرائیویٹ سکول کے مالکان جو طلباء سے5ہزار سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں وہ فوری طور پر اپنی فیسوں میں20فیصد تک کمی کریں جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں والدین سے وصول کی جانے والے فیسیں بھی واپس کی جائیں اور تمام نجی سکول انتظامیہ اپنے سکولز میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کر دہ سیکورٹی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کریں اورتمام نجی سکولز مالکان ہر ماہ کی10تاریخ تک اپنے سکول کے اساتذہ و جملہ سٹاف کو تنخواہیں دینے کے پابند ہیں اور تنخواہوں کی ادائیگی کا تحریری سرٹیفکیٹ بھی سی ای او ایجوکیشن آفس میں جمع کرایا جائے۔

PRIVATE SCHOOLS FEES REDUCED 20% IN RAHIM YAR KHAN UNDER ORDER OF DC



Leave a Reply