Ms. Asia Tasleem Anwar Dy. DEO (EE-W) Liaquatpur placed at the Disposal of SED Punjab

Ms. Asia Tasleem Anwar Dy. DEO (EE-W) Liaquatpur placed at the Disposal of SED Punjab




سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اف دی پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مسز آسیہ تسلیم انور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (وویمن ۔ایلیمنڑی ایجوکیشن ) تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان کی سروسز کو فوری طور پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور مسز آسیہ تسلیم فوری طور پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کریں ۔تاکہ ان کی درخواست پر چلنے والی انکوائری کا فیصلہ آ سکے۔




یہاں پر یہ امر قابل غور ہے کہ جناب محترم رانا محمد اظہر اقبال خان سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) ضلع رحیم یار خان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس لیاقت پور کے چند کلرکس کے خلاف ان کے جرائم ثابت ہونے پر ان کو نوکری سے برخاست کیا تھا۔ اور چند غلط فیصلو ں پر ان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف انکوائری کا باقائدہ آغاز کروایا تھا۔ ان دنوں واقعات کے کچھ عرصے بعد رانا محمد اظہر اقبال صاحب کے خلاف سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر ایک منظم مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا ۔ جس کے فوری بعد مسزآسیہ تسلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف فورمز پر جناب محترم رانا محمد اظہر اقبال خان سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) ضلع رحیم یار خان کے خلاف درخواستیں دی تھی ۔ جس کی وجہ سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جناب محترم رانا محمد اظہر اقبال خان سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) ضلع رحیم یار خان کے خلاف فور طور پر شفاف انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا۔ اور جناب محترم رانا محمد اظہر اقبال خان سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) ضلع رحیم یار خان کو فوری طور پر لاہور پابند کر لیا گیا تاکہ وہ مزید کسی بھی طرح اس شفاف انکوائری پر اثر انداز نہ ہو سکے۔
اب چند ماہ بعد مسز آسیہ تسلیم انور ر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (وویمن ۔ایلیمنڑی ایجوکیشن ) تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان کو بھی اس عہدے سے ہٹا کر لاہور پابند کر لیا گیا ہے تاکہ فوری طور پر اس کیس کا فیصلہ منظر پر آ سکے۔



Government of the Punjab
School Education Department
Dated 16-03-2021
Notification
No.SO(SE-1)1-618/2019 : The Services of Mst. Asia Tasleem Anwar , Deputy District Education Officer(W-EE/BS-18) Tehsil Liaquat Pur District Rahim Yar Khan are hereby placed at the disposal of School Education Department on administrative grounds. She is hereby relieved forthwith and directed to report to School Education Department , with immediate effect, till the finalization of the enquiry under the Protection against Harassment of women at workplace Act 2010.
Secretary School Education Department