MOBILE PHONE BAN DURING SCHOOL TIMING IN RYK SCHOOLS

MOBILE PHONE Strictly BAN DURING SCHOOL TIMING IN SCHOOLS by Teachers

Mobile phone use Strictly ban inside the School,CEO DEA RAHIMYARKHAN,Rana Navid Khan,District Education Authority RYK,
Mobile phone use Strictly ban inside the School

عنوان : ہدایات بسلسلہ پابندی استعمال موبائل فون دوران سکول اوقات کار
تمام سکول ہیڈ صاحبان کو پہلے بھی کئی بار ہدایات دی جا چکی ہیں کہ دوران سکول ٹائم تمام اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی ہے ۔ لیکن زیر دستخطی کے نوٹس میں آیا ہے کہ ان ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اس لئے آپ تمام ہیڈز کو دوبارہ ہدایات کی جاتی ہے کہ تمام اساتذہ کو مطلع کریں کہ ان ہدایات پر سو فیصد عمل کریں ۔ کہ وہ دوران سکول ٹائم موبائل فون ہر گز استعمال نہ کریں ۔ اس بابت اگر کوئی بھی ٹیچر دوران وزٹ موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اور بعد میں کوئی عذر قبول نہ کیا جائے گا۔
اس بابت تما م ایجوکیشنل مینجرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ان ہدایات کو سکول لیول پر پہنچائیں اور ان پر سو فیصد عمل درآمد کروائیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں تمام تر ذمہ داری آپ پر ہو گی۔

رانا محمد نوید
چیف ایگزیکٹو آفیسر ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی )
ضلع رحیم یار خان

کاپی برائے اطلاع:
ڈپٹی کمشنر ضلع رحیم یا ر خان
جناب ڈسٹرکٹ مانئٹرنگ آفیسر رحیم یار خان
دفتری ریکارڈ






BB