Establishment of Complaint Cell regarding bribery in Education Offices of Chiniot

Establishment of Complaint Cell regarding bribery in Education Offices of Chiniot




چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع چینوٹ نے فور ی طور پر ایک شاندار حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ضلع چینوٹ کی حدود میں کام کرنے والے تمام افسران اپنے ذاتی موبائل نمبر پینا فلیکس پر لکھوا کر اپنے دفتر کے باہر نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ۔ تاکہ رشوت ستانی کے بازار کر روکا جا سکے۔




اس سلسلے میں تحریر کیا جاتا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع چینوٹ کے دفاتر میں معزز اساتذہ کرام اور عوام الناس کو دفتری امور اور ڈاک کے سلسلے میں اگر کوئی بھی سرکاری اہلکار کام کرنے کی مد میں رشوت (چائے پانی کے نام پر) کا مطالبہ کرئے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ کسی قسم کی پریشانی یا رشوت کے مطالبہ کی صورت میں درج ذیل نمبر پر کال یا وٹس ایپ کریں ۔



03217704501  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چینوٹ

اور تمام دفاتر کے متعلقہ آفسران اسی ضمن میں اپنے وٹس ایپ اور رابط نمبر بھی بذریعہ پینا فلیکس آویزاں کریں جس میں رشوت کے خاتمہ اور ضروری مسائل کے حل کے لئے ضروری ہدایات درج ہوں ۔ کسی بھی دفتر کے متعلقہ کسی بھی کسی کی ڈاک 3 دن سے زیادہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ماسوائے کسی قانونی شق کی وجہ سے ۔ ہائیر اتھارٹی کو ڈاک چیک لسٹ کے مطابق مکمل کر کے بھیجی جائے تاکہ جلد از جلد درخواست گزار کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ اور دیگر بے مقصد کاروائی سے احتزاز کیا جا سکے۔

تمام اتھارٹیز کو پابند کیا جاتا ہے کہ کسی بھی مڈل مین کے دفتر میں داخلے پر مکمل پابندی لگائیں۔ اور رشوت لینے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے لئے ہائیر اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کا بندوبست کریں

آئیں رشوت کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔ اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔