Dy. commissioner Ali Shahzad visit GBHS Dera Shamas today

میڈیا پوائنٹ خان پور : مقصوداحمد بھٹی ۔

Advertisement- Thanks to Google





ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول ڈیرہ شمس کا دورہ ،سکول کے کلاس رومز، سائنس لیب، سٹاف روم کا تفصیلی جائزہ۔اساتذہ اور طالبعلموں کی حاضری چیک کی ۔
۔تعلیمی معیار غیرتسلی بخش ہونے پر اظہار برہمی اساتذہ کو محنت کرنے کی ہدایت ۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈیرہ شمس کے گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول کا دورہ کیا ۔
جہاں انہوں نے سکول ھذا کے تمام کلاس رومز کو تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے پرنسپل کو سکول میں صفائی کے معیار کو ہر ممکن بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے سکول میں زیر تعلیم طالبعلموں اور اساتذہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔
اور طالبعلموں سے انکی کلاس کے معیار کے مطابق سوالات بھی کئے جس پر تعلیمی معیار غیر تسلی بخش ہونے پر اساتذہ کو مزید محنت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کو معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں غیر معمولی سرمایہ کاری کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو مراعات اور طالبعلموں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ محنت و لگن سے نسل نو کی آبیاری کریں بہتر نتائج دینے والے اساتذہ کو خصوصی انعامات اور غیر تسلی بخش نتائج دینے والے اساتذہ کرام کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسی طرح تعلیمی اداروں میں صفائی اور شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جبکہ تمام سکولوں کے پرنسپل روزانہ کی بنیاد پر اپنے سکولوں میں تمام کلاسز کا معائنہ کریں زیر تعلیم طالبعلموں کو بہتر تعلیم مہیا کرنے میں اپنا بھر پور کردار کریں بصورت دیگر ناقص کارکردگی کے حامل سربراہ ادارہ کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
دریں اثناءانہوں نے دیہی مراکز صحت میانوالی قریشیاں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب ہیلتھ سہولیات سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ادو یات کی دستیابی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے دیہی مراکز صحت میانوالی قریشیاں کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔