Correction /Amendment in eTransfer System with new rules

Correction /Amendment in eTransfer System with new rules




ای ٹرانسفر سسٹم میں چند نئی تبدیلیاں

مختلف اطراف سے ملنے والی کیوریز میں ای ٹرانسفر سسٹم میں بہت ساری خامیاں منظر پر آئی ہیں ۔ جن کا درست ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس ضمن میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

ایلیمنٹری سکولز کےایس ایس ٹی ہیڈز اب دوسرے ایلیمنٹری سکولز یا ہائی سکولز میں ٹرانسفرکروا سکتے ہیں ۔

ایس ایس ٹی سائنس اور ایس ایس ٹی میتھ اب ایس ایس ٹی سائنس کی پوسٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اب ایس ایس ٹی کمپیوٹر اور ای ایس ٹی کمپیوٹر بھی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اب پی ای ٹی ، عربی اور ڈرائنگ بھی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اب کسی بھی سکول میں کام کرنےوالے سنگل یا دو ٹیچرز بھی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

وہ تمام اساتذہ جنہوں نے اپنے گھر سے دور تین سال کی سروس پوری کر لی ہے اور وہ سنگل ٹیچر ہیں وہ بھی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اے ای او بھی اگلے ٹرانسفر فیز میں اپلائی کر سکتے ہیں ۔

اس ضمن میں پنجاب آئی ٹی بورڈ سے فوری میٹنگ کر کے ان تمام امور کو اگلے آنے والے ای ٹرانسفر میں شامل کیا جائے گا۔ تاکہ اس کا فائدہ تمام اساتذہ اٹھا سکیں ۔






BB