Assigning a special Duty for cleanliness arrangements in KHUSHAB

Assigning a special Duty for cleanliness arrangements in KHUSHAB




ڈپٹی ڈی اوز کی عید کے موقع پر صفائی کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )  خوشاب  کی جانب سے ہمیشہ اساتذہ کرام کی ڈیوٹی لگائی جاتی تھی۔ اس سال تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ خوشاب ضلع میں کام کرنے والے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ضلع کی صفائی کا  کام دیا گیا۔

اس پہلے جب بھی اساتذہ کی مختلف ڈیوٹیاں لگائی جاتی تھی۔ جس پر سکول ایجوکیشن کے آفیسران  خوش ہوتے تھے ۔ اور اساتذہ کرام کو زبردستی ان ڈیوٹیز پر بھیجا جاتا تھا۔ حالانکہ ان کا کام سکولوں میں پڑھانا ہوتا تھا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ دنیا مکافات عمل ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ثابت کیا کہ اساتذہ کا مذاق اڑانے والوں کی اب باری ہے۔ لیکن امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر صاحب بغیر کسی پریشر میں  آئے ان لوگوں سے کام لیں گے۔ اور باقی اضلاع کے افسران آئندہ قابل عزت اساتذہ کرام کو صرف پڑھانے کا ٹاسک دیں گے۔

جن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی سروسز کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کے حوالے کیا گیا ہے ۔ ان کی لسٹ درج ذیل ہے۔




واصف ملک   ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن ) خوشاب

ملک اسحاق اعوان  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخوشاب

فیض الحسن  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نور پور تھل

اقبال احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ

محمد رمضان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائدہ آباد

بکرا عید کے موقع پر ان تمام آفیسرز کو اپنی اپنی تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانے پر خوشاب کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک وضاحتی لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔

اس کے بعد ہائی سکولز کے ہیڈ ز کی سرزنش کا لیٹر جاری جاری کیا گیا تھا جس میں ان کو تنبہ کی گئی تھی کہ ٹیچرز کو سرینڈر کرنے کا اختیار ڈی ڈی او پاور سے واپس لے لیا گیا ہے۔ اب اگر کسی ہیڈ نے یہ غلطی کی تو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈی ڈی او پاور کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اور سکول ٹیچر سے صرف پڑھانے کا کام لیا جائے ۔ اس کے علاوہ تمام غیر تدریسی کام اساتذہ سے لینے بند کئے جائیں ۔

اج فیس بک اور ٹیوٹر  پر اساتذہ کی جانب سے (قائد ڈی ٹی ای ۔ ڈی ایس ڈی )  یہ تحریر پڑھنے کو ملی۔

لو جی مبارک ہو۔

ڈپٹی ڈی اوز کی عید کے دوران  صفائی کی  ڈیوٹی  لگا دی گئی ۔

ڈرو گے ۔ مرو گے

متحد نہیں ہو گے تب بھی مرو گے۔

اور اپنے ماتحت کا خیال نہیں رکھو گے تو پھر ایسا ہونا لازم ہے۔



OFFICE OF THE
DEPUTY COMMISSIONER
KHUSHAB
Dated – 19.07.2021
To
1. Wasif Malik, Dy District Education Officer (S.E) Khushab 0305-3214079
2. Malik Ishaq Awan, Dy. District Education Officer, Khushab 0300-5632832
3. Faiz.ul-Hassan, Dy. District Education Officer, Noorpur Thal 0300-4909073
4. Iqbal Ahmad, Dy. District Education Officer, Nauhsera 0334-7530511
5. Ramzan, Dy. District Education Officer, Quaidabad 0301-6774667
Subject: – ASSIGNING OF SPECIAL DUTY REGARDING CLEANLINESS
ARRANGEMENTS ON THE EVE OF EID-UL-AZHA, 2021
I am directed to refer the subject captioned above and to state you that competent authority has been pleased to allocate your services at the disposal of respective Assistant Commissioners regarding allied arrangements to be made on the eve of Eid-I-Azha, 2021.
2. Above in view, you are therefore directed to report your concerned Assistant
Commissioner immediately for further orders in this regard.
Addl. DEPUTY COMMISSIONER (Gen.)
KHUSHAB
copy to:-
i. Addl. Deputy Commissioner (Rev.) Khushab
ii. CEO (District Education Authority) Khushab
iii. All Assistant Commissioners in the District
iv. All Chief Officers MCs & Tehsil Council In the District.
v. PA to Deputy Commissioner, Khushab
vi. All concerned.







Respected Visitors:
Feel free to Contact us for Comments & Suggestions  or send us any NEWS or Notification about School Education Department Punjab via using Google Gmail Services on following ID.
786Times.com@gmail.com
Or Send us your comments via using Whatsapp web Services.
We also available on Social Media
at facebook( fb )
https://facebook.com/786Timespk
https://facebook.com/786Timesnews
Also available on
Twitter ID:
https://twitter.com/786times