Schedule of MOCK Exam & minutes of Secretary School Meeting with CEOs

Schedule of MOCK Exam & minutes of Secretary School Meeting with CEOs





ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں 11 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کا اہم اجلاس، موک امتحانات کے انعقاد، سٹوڈنٹ وائز پروفائل کی تیاری اور نجی سکولوں میں سکول کونسلیں قائم کرنے سمیت دیگر تعلیمی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ




+ملتان: ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں 11 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کا اہم اجلاس، سالانہ امتحانات کی تیاری کے حوالے سے موک امتحانات کے انعقاد، سٹوڈنٹ وائز پروفائل کی تیاری اور نجی سکولوں میں سکول کونسلیں قائم کرنے سمیت دیگر تعلیمی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کا ایک اہم اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق کے زیر صدارت ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای اوز کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق اور سیکشن آفیسر وقاص ظفرنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کے گزشتہ دنوں اساتذہ اور تعلیمی افسران سے کیے گئے آن لائن خطاب میں دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے سکول سربراہان کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے اور سکولوں کی استعداد جانچنے کے جدید طریقہ ہائے تدریس سے بھرپور استفادہ کے لیے موک امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔



انہوں نے کہا کہ موک امتحانات میں تمام سکول بورڈ کی ڈیٹ شیٹ اور پیٹرن کے مطابق امتحانات منعقد کرائیں، ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ ہر طالب علم کا تفصیلی پروفائل مرتب کیا جائے جس میں تعلیمی تعطیلات کے علاوہ اس طالب علم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو درج کیا جائے، یہ پروفائل رجسٹر اعلیٰ حکام کسی بھی وقت دورہ کر کے چیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای اوز ایجوکیشن سکولوں میں طلبہ کی ضروریات سامنے رکھ کر سبق کی باقاعدہ پلاننگ کی ہدایات جاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہیڈ ٹیچرامتحانات کے انعقاد تک والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر اور پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا اہتمام کر کے انہیں سکولز کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور بہترین تعلیمی نتائج کے حصول کے لیے اپنے بچوں کی گھروں پر موثر نگرانی کرنے پر قائل کرے۔

ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ بچوں میں ادبی ذوق کی آبیاری اور لکھنے اور مطالعہ کے شوق کو اجاگر کرنے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ماہنامہ روشنی میگزین کا اجراء کیا گیا، میگزین کو بچوں میں متعارف کروایا جائے اور اسے باقاعدہ سکول لائبریریوں میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سرکاری سکولوں کی طرز پر اب نجی سکولوں میں بھی سکول کونسلیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی ای اوز ایجوکیشن اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں میں بچوں پر تشدد اور گالم گلوچ کی سختی سے ممانعت ہے، اگر کوئی ٹیچر اس عمل میں ملوث پایا جائے تو پیڈاایکٹ کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت سکولوں میں قرآن پاک کی تدریس لازمی قرار دے دی گئی ہے، لہذا ہر سکول میں قرآن پاک کا پیریڈ لازمی رکھا جائے ، سی ای اوز ایجوکیشن کے اجلاس میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ٹرانس جینڈراور صبح نو سکولوں کے قیام، سکول گراؤنڈز کی بحالی اور دیکھ بھال، سٹوڈنٹ کونسلوں کی کارکردگی اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔







Respected Visitors:
Feel free to Contact us for Comments & Suggestions  or send us any NEWS or Notification about School Education Department Punjab via using Google Gmail Services on following ID.
786Times.com@gmail.com
Or Send us your comments via using Whatsapp web Services.
We also available on Social Media
at facebook( fb )
https://facebook.com/786Timespk
https://facebook.com/786Timesnews
Also available on
Twitter ID:
https://twitter.com/786times