New ACRs / PERs for all categories of Contract employees in Schools soft Copy

New ACRs / PERs for all categories of Contract employees in Schools soft Copy




حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ کانفیڈشنل رپورٹ جو کہ تما م سرکاری ملازمین جو غیر مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ اس کو مکمل کریں گئے ۔ تما م ملازمین میں خاص کر سکول ٹیچرز ( ای ایس ای ، ایس ای ایس ای اور ایس ایس ای ) اس کو مکمل کریں گے۔ ان تمام قابل عزت اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنی کم سے کم ہر سال کی تین اے سی آر لازمی تیار کریں ۔ کیوں کہ ڈپٹی آفس میں موجود کلرک صاحبان اساتذہ کی اے سی آر گم کر دیتے ہیں ۔ جس کی وہ سے ان کو دوبارہ مشکلات کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ اپ کو ریگولر ہونے کے لئے ان وائٹ اے سی آرز کی لازمی ضرورت پڑے گی۔ آپ اس اے سی ار کو سال وائز کمپیوٹر پر فل (مکمل)کر لیں۔اس کے بعد اس کا پرنٹ نکال لیں۔
اس کو مکمل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ہرسال کی اے سی آر الگ بنے گی۔جس کی مدت   یکم جنوری سے اکتیس دسمبر تک ہو گی۔مثلا اگر آپ 2020 کے لئے اے سی آر لکھ رہے ہیں تو آپ لکھیں گے ۔پیریڈ پورے سال پر مشتمل ہو گا۔
FOR THE PERIOD FROM: 01-01-2020_TO 31-12-2020
اگر آپ کے ڈی ڈی او پاور (ہائی سکول ہونے کی صورت میں ہیڈ ماسٹر،پرنسپل یا سنئیر ہیڈ ماسٹر) کی مدت اپ کے سکول میں تین ماہ سے کم ہے تو وہ اپ کی اے سی ار نہیں لکھ سکتا۔
اگر آپ کے ڈی ڈی او پاور( ہائی سکول ہونے کی صورت میں ہیڈ ماسٹر،پرنسپل یا سنئیر ہیڈ ماسٹر) کی مدت اپ کے سکول میں تین ماہ سے زیادہ ہے تو وہ اپ کی اے سی ار لکھ سکتا ہے۔
اگر آپ کے سکول میں ایک سال میں دو ڈی ڈی او پاور( ہائی سکول ہونے کی صورت میں ہیڈ ماسٹر،پرنسپل یا سنئیر ہیڈ ماسٹر)رہے ہیں اور ایک کی مدت آپ کے سکول میں تین ماہ سے کم ہےاور دوسرے کی نو ماہ اور کچھ دن ہے تونو ماہ اور کچھ دن والا آپ کی اے سی ار لکھ سکتا ہے۔
اگر اپ کے سکول میں ایک سال میں تین ہیڈ ماسٹرز رہے ہیں اور تینوں کی مدت تین ماہ سے زیادہ ہے تو اپ کو ایک سال کی تین اے سی آرز لکھنی پڑیں گی۔
اسی طرح اگر آپ کے سکول میں چار ہیڈ ماسٹرز ایک سال میں رہے ہیں اور چاروں کی مدت تین تین ماہ رہی ہے تو اپ کو ایک سال کی چار اے سی آرز لکھنی پڑیں گی۔
سادہ لفظوں میں اس کو ایسے یا درکھا جا سکتا ہے کہ تین ماہ سے کم مدت والا اپ کی اے سی آر نہیں لکھ سکتا ۔اور تین ماہ سے زیادہ مدت والے سب ہیڈز کی اے سی آر بنانی پڑیں گی۔
یاد رہے ہائی سکولز میں ڈی ڈی او پاور ہائی سکول کا ہیڈ ہوتا ہے ۔ جب کہ پرائیمری اور ایلیمنٹری سکولز میں ڈی ڈی او پاور ڈپٹی ڈی او ہوتا ہے۔
ایس ایس ٹی اور ایس ایس صاحبان کی اے سی آر سیکنڈری یا ہائیر سیکنڈری سکول کا ہیڈ لکھتا ہے اور متعلقہ ڈی ای او اس پر کاونٹر سائن کرتا ہے۔ جس کا خانہ آکری صفحہ پر موجود ہوتا ہے۔
تمام کنٹریکٹ ملازمین کے لئے وائٹ کلر کی اے سی آر ہوتی ہے۔
مستقل ملازمین (نان گزیٹڈڈ) ملازمین کے لئے پنک اے سی آر ہوتی ہے۔
جبکہ تما م مستقل ملازمین ( گزیٹڈڈ ) کے لئے گرین کلر کی اے سی آر ہوتی ہیں ۔






پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کی اے سی ار
اگر پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کسی بھی ہائی سکول یا ہائیر سیکنڈری سکول میں کام کر رہے ہیں تو ان کی اے سی ار سکول کا ہیڈ ٹیچر لکھے گا اور ڈی ای او ( سیکنڈری ) کاونٹر سائینگ اتھارٹی ہو گا۔
اگر پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کسی بھی ایلیمنڑی سکول میں کام کر رہے ہیں تو ان کی اے سی ار سکول ہیڈ لکھے گا اور ڈپٹی ڈی ای او کاونٹر سائینگ اتھارٹی ہو گا۔
اگر پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کسی بھی پرائیمری سکول میں کام کر رہے ہیں تو ان کی اے سی ار اے ای او لکھے گا اور ڈپٹی ڈی ای او کاونٹر سائینگ اتھارٹی ہو گا۔
اسی طرح ایلیمنٹری سکولز میں کام کرنے والے ایس ایس ٹی اور اے ای اوز کی اے سی ار ڈپٹی ڈی ای او لکھے گا ۔ اور ڈی ای او (ایلیمنٹری ) کاونٹر سائینگ اتھارٹی ہو گا۔




Loader Loading…
EAD Logo Taking too long?

Reload Reload document
| Open Open in new tab

Please click to Download [217.40 KB]