Complete Instructions about data filling in HRMS FOR TEACHERS in SED PUNJAB






 

 

*چند اہم ہدایات بابت HRMIS تفصیل سے حاضر خدمت ہیں۔ اساتذہ کرام اس فارم کو انتہائی احتیاط سے مکمل کریں ۔ اور کسی بھی کسی کی تجویز احتیاط سے اور سوچ سمجھ کر کمنٹس میں لکھیں۔ یا ان باکس کریں۔*
*مرحلہ نمبر 1*
سب سے پہلے آپ اپنے موبائل میں SIS ایپ انسٹال کرکے اوپن کریں اسمیں Username کی جگہ اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے درج کریں اور وہ پاسورڈ درج کریں جو آپکو sis کی طرف سے موصول ہوا تھا اگر وہ یاد نہ ہو تو پاسورڈ کے باکس کے نیچے میں reset password پہ جائیں ایک باکس کھلے گا جسمیں وہ آپ سے verfication کوڈ بھیجنے کی اجازت مانگے گا اسے کلک کریں آپ کے موبائل پہ چار digits کا کوڈ آئے گا وہ درج کریں اپنا پاسورڈ لکھیں اسے repeat کریں اور submit کردیں

*مرحلہ نمبر 2*
اب آپ درج ذیل لنک پہ جائیں اور اپنا پاسورڈ اور شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش درج کرکے لاگن ہوجائیں
www.sedhr.punjab.gov.pk
سب سے پہلے آپکے سامنے آپکی پروفائل کھلے گی اب آپ دائیں طرف ٹاپ پہ edit بٹن کلک کریں آپکے سامنے سفید اور براون باکسز آئیں گے آپ صرف سفید باکسز میں entry کرسکتے ہیں
ولدیت(اپنی میٹرک کی سند کے مطابق ولدیت لکھیں) ،
موڈ آف انڈکشن(اگر آپ کی انسروس پروموشن نہیں ہوئی تو direct selectee بصورت دیگر promotee’ہوگی)’ NTN(اگر FBRمیں رجسٹریشن ہوئی ہے تو Online FBR Inquiry سے اپنا ریفرینس نمبر لکھیں بصورت دیگر nillکردیں), پاسپورڈ نمبر(اگر ہے تو لکھیں ورنہ nillکردیں) ، بنیادی سکیل(گورنمنٹ جاب میں پہلی بار آنے پر جو سکیل تھا وہ لکھیں ) ، مزہب(اپنا مزہب منتخب کریں)، زبان( یہاں اپنی زبان لکھیں جس پہ عبور ہے ایک سے زیادہ بھی لکھ سکتے ہیں )

*مرحلہ نمبر3*
مرحلہ نمبر 2 save کرنے کے بعد back to profile کے ذریعے واپس پروفائل پہ آئیں اب پروفائل کے نیچے فہرست میں سے medical category منتخب کریں
> سابقہ ہسٹری میں اگر جاب میں آنے سے پہلے طبی کیفیت لکھیں اگر کسی بھی قسم کی بیماری نہ تھی تو nill اور اگلے ٹیگ “بیماری” میں موذی بیماری کا ذکر کریں جیسا کہ کینسر، شوگر ، وغیرہ اگر نہیں تو no لکھ دیں
آخری ٹیگ “آخری معائنہ کی تاریخ “میں اپنے آخری میڈیکل لیب کے ٹیسٹ کی تاریخ لکھیں عام طور پر ہر گورنمنٹ سرونٹ کو تین سال کے بعد میڈیکل چیک اپ کروانا ہوتا ہے لیکن اسکا اطلاق نہیں ہوتا اگر نہیں کروایا چیک اپ تو جاب کے وقت والے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی تاریخ لکھ دیں یہ لکھنا ضروری ہے

*مرحلہ نمبر4*
پچھلے مرحلے کو save کرنے کے بعد واپس پروفائل پہ آئیں ٹیگ “mandatory training”منتخب کریں یہاں ایک ایک کرکے وہ محکمانہ ٹریننگ کا ریکارڈ درج کرنا ہے جو آپ نے DSD, QAED یا برٹش کونسل کے ذریعے کی ہیں آپ نے جو sisپروفائل پہ جو CPD کی تعداد دی تھی کم از کم اتنی ضرور درج کرنی ہیں درج کرنے کے بعد save کریں اگلہ ٹیگ “other training” میں دیگر ٹریننگ جیساکہ الیکشن، مردم شماری وغیرہ درج کریں اگر کی ہیں تو ورنہ اس ٹیگ کو بغیر پر کیے چھوڑ دیں

*مرحلہ نمبر 5*
پروفائل میں واپس آکر ٹیگ “Record of spouse” منتخب کریں پہلے نام لکھیں (خاوند بیوی کا اور بیوی خاوند کا نام لکھے) کیٹگری منتخب کریں اگر ملازمت میں نہیں تو house wife منتخب کریں بصورت دیگر اپنی متعلقہ کیٹیگری منتخب کرکے باقی باکسز کو پر کریں جو بہت آسانی سے پر کیے جاسکتے ہیں یعنی ان میں کوئی ابہام نہ ہے اب آپ اسے save کرکے واپس پروفائل پہ آئیں اور ٹیگ “personal/official information”کلک کریں پہلے باکس سے personalسیلکٹ کریں اپنے ذاتی کوائف موبائل نمبر، ایمیل ایڈریس، پی ٹی سی ایل (اگر ہے تو پہلا 0 چھوڑ کرلکھ دیں اگر نہیں تو 0 لکھ دیں ) اپنا گھر کا پتہ لکھیں
اب اسے saveکریں اور دوبارہ addدبائیں پہلے باکس سے officialسیلیکٹ کریں اگلے باکس اپنے ہیڈ کا موبائل نمبر ، سکول کا ایمیل ایڈریس، سکول کا پی ٹی سی ایل نمبر اور پتہ میں سکول کا نام مع پتہ لکھیں

*مرحلہ نمبر 6*
پچھلے مرحلہ کو save کرنے کے بعد پروفائل سے ٹیگ “countries” منتخب کریں یہ انکے لیے ہے جنہوں نے بیرون ملک سفر کیے ہیں خواہ مقصد کوئی بھی تھا جنہوں نے سفر نہیں کیا وہ اسے چھوڑ دیں اسے اپنے دستیاب ریکارڈ کو دیکھ احتیاط سے پر کریں اور -saveکردیں اگلہ ٹیگ “assets” کلک کریں یہاں دو کیٹیگریز ہیں
moveable
اسمیں سونا، موٹر سائیکل وغیرہ شامل ہیں
immoveable
اسمیں زرعی و رہائشی زمین و مکان و پلاٹ شامل ہیں
ان دونوں کیٹیگریز میں صرف وہ چیزیں درج کرنی ہیں جو آپکے نام پہ ہیں اگر نہیں ہے کچھ تو چھوڑ دیں
جنکے نام ہیں وہ درج کریں لیکن خیال رہے وہ لکھیں جنہیں پچھلے سال 2017-2018 کی انکم ٹیکس ریٹرن میں ڈکلئر کیا یا آپ 2018-2019 کی ریٹرن میں ڈکلئر کریں گے

*مرحلہ نمبر 7*
پچھلے مرحلے کی تکمیل اور saving کے بعد اب پروفائل سے ٹیگ”achievements” کلک کریں اسمیں صرف گورنمنٹ کی طرف سے دیئے گئے ایوارڈ ، incentive ، شیلڈ وغیرہ کا ذکر کرنا ہے جیسا کہ 2010 میں بہترین نتائج کی بنیاد پہ سکولز چنے گئے تھے اور اس سکولز کے ای ایس ٹی کو Rs.18000 اور ایس ایس ٹی کو Rs.24000 ایوارڈ کیے گئے تھے یہ بطور اعزاز یہ درج ہوگا تفصیل میں مکمل وضاحت لکھیں کہ کب اور کیوں دیا گیا تھا اگر کوئی نہیں ہے تو اسے چھوڑ دیں

*مرحلہ نمبر 8*
اب پروفائل سے ٹیگ “emoluments” کلک کریں اسے پر کرنے کیلئے اپنی فروری 2019 تا مئی 2019 تک کی کوئی ایک سلپ سامنے لکھ کر اسکے مطابق بنیادی تنخواہ اور الاوئنسز کا انتخاب کریں جو الاونس فہرست میں نہ ہو اسے otherمیں ڈال دیں ہر entryکو saveکرتے جائیں

*مرحلہ نمبر9*
اب پروفائل سے ٹیگ “qualification” کلک کریں addکلک کریں اور academic سیلکٹ کریں ملک کا نام سلیکٹ کریں ڈگری کا نام میٹرک مضامین لکھیں جس سکول سے کیا اسکا شہر اور آخر میں بورڈ یا یونیورسٹی لکھیں
اسی طرح میٹرک تا آخری ڈگری تک درج کریں
سی ٹی، بی ایڈ یا ایم ایڈ درج کرنے کیلئے academicکی بجائے professional سیلکٹ کرنا ہے اگر کوئی ڈگری پرائیویٹ یا فاصلاتی نظام سے کی ہے تو اپنی رہائش کا شہر لکھیں

*مرحلہ نمبر 10*
اب آتے ہیں سب سے اہم مرحلہ کی طرف جو ” services” ہے اس پر کرتے وقت سروس بک اور اے سی آر کے رولز کو مدنظر رکھنا ہے
سب سے پہلے ڈسٹرکٹ منتخب کریں تحصیل منتخب کریں سکول تلاش کریں پھر پہلے سال منتخب کریں (آپکی پہلی گورنمنٹ سروس کا سال) اگلے ٹیگ میں 1stمنتخب کریں اگے اس وقت کا عہدہ لکھیں پھر آغاز تاریخ اور اختتام تاریخ منتخب کریں

اگر سال میں کوئی تبادلہ یا سکیل یا عہدہ تبدیل نہیں ہوا تو وہ سال یکم جنوری تا 31 دسمبر تک لکھیں
اگر کسی سال میں سکیل یا عہدہ یا تبادلہ ہوا ہو تو اس سال اور اسکے نمبر کو repeatکریں صرف تاریخ آغاز تاریخ اختتام اور متعلقہ تبدیلی کے مطابق تبدیلی کریں
خیال رہے سروس گیپ نہ ہو
سال 2019 چونکہ جاری ہے۔ اس کو جنوری سے شروع کریں ۔ اور پھر عہدہ تک POST TO میں 00-00-0000 لکھیں گے۔
شکریہ






 

 

Leave a Reply