A POLITICAL WORKER MISBEHAVE WITH DR. AZRA NASREEN DY. DEO EE-W TEHSIL LIAQUAT PUR

A POLITICAL WORKER MISBEHAVE WITH DR. AZRA NASREEN DY. DEO EE-W TEHSIL LIAQUAT PUR

Liaquat Pur (online web desk) before a few days ago a political person which change different political parties during last era Mr.  MUNAWAR NADEEM KHITRAN from Chowk Metla Tehsil Liaquat Pur Misbehave with Dr. Syeda Azra Nasreen DY. DEO EE -W TEHSIL LIAQUAT PUR DURING A MEETING in chairship of Mr.  MALIK MUKHTIAR HUSSAIN CHIEF EXECUTIVE OFFICER DISTRICT EDUCATION AUTHORITY RAHIMYARKHAN.  ON THIS MISBEHAVE DIFFERENT UNIONS OF TEACHERS PROTEST AGAINST DR.  MUNAWAR NADEEM KHITRAN .




Ali Murad Khan president BAHAWALPUR TEACHER UNION Rahimyarkhan wing AND Muhammad Amjad General Secretary SST TEACHERS ASSOCIATION RAHIM YAR KHAN says that action should be taken against these culprits. A FIR should be launch against responsible persons FROM/ BEHALF OF MALIK MUKHTIAR HUSSAIN CHIEF EXECUTIVE OFFICER DISTRICT EDUCATION AUTHORITY RAHIMYARKHAN. Teachers Union also demand from Mr. Mian Muhammad Shahbaz Shareef Chief Minister Punjab and Chief Secretary Punjab to take action against Mr. Munawar Nadeem Khitran and other political workers.

 

 

 

رحیم یارخان: CEO تعلیم RYK آفس میں جاری میٹنگ کے دوران تحصیل لیاقت پور کے ایک سیاسی شخصیت کے مبینہ نمائندہ کی دبنگ انٹری، خواتین افسران سے بدتمیزی، سفارشی کام نہ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، سی ای او تعلیم سمیت خواتین افسران ہکا بکا رہ گئے، کارسرکار میں مداخلت پر سی ای او اور ڈپٹی ڈی ای او لیاقت پور نے تحریری اور زبانی طورپر ڈی سی کو رپورٹ کردی، سیاسی شخصیت کے مبینہ نمائندے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور BTA کا بھی ضلعی صدر علی مردان خاں کی زرصدارت واقعہ پر ہنگامی اجلاس، قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کے آفس میں سی ای او ملک مختار حسین کی زیرصدارت ضلع بھرکے تعلیمی افسران کی میٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران تحصیل لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے مبینہ نمائندہ ڈاکٹر منور کھیتران نے بغیر اجازت کمرہ میں زبردستی داخل ہوکر تحصیل لیاقت پور کے ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر سیدہ عذرا نسرین سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا اور اپنی سفارش پر کام نہ وہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس دوران سیاسی شخصیت کے مبینہ نمائندے نے تمام تعلیمی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج اور تبادلوں کی بھی دھمکیاں دیں اور کچھ ہی دیر میں کمرے سے باہر نکل گیا، محکمہ تعلیم کے تمام آفیسرز مبینہ سیاسی نمائندے کی بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیوں پر ہکا بکا رہ گئے ۔دریں اثناء سی ای او ملک مختارحسین اور متاثرہ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر سیدہ عذرانسرین نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان اور تعلیمی اعلیٰ حکام کو تحریری اور زبانی شکایت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا – جبکہ BTA نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈی سی سقراط امان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی شخصیت کے مبینہ نمائندہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسکا محکمہ تعلیم کے دفاتر میں داخلہ پر مستقل پابندی عائد کی جائے اور اسکے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کیاجائے ۔ اوراگر مذکورہ نمائندہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ احتجاج کی تحریک چلائیں گے۔




Leave a Reply