MIAN SHAHBAZ SHAREEF CM PUNJAB IT VISION BE MOVING TOWARDS DESTRUCTION

MIAN SHAHBAZ SHAREEF CM PUNJAB IT VISION BE MOVING TOWARDS DESTRUCTION IN SOUTH PUNJAB

[pukhto]

جنوبی پنجاب میں شہباز شریف کا آئی ٹی وژن بربادی کی طرف گامزن

رحیم یار خان (آن لائن) جنوبی پنجاب سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا آئی ٹی وژن بربادی کی طرف گامزن ہے۔یاد رہے اس وقت صوبہ پنجاب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیکنڈری سکولوں (گرلزو بوائز )  میں پانچ ہزار سے زائد کمپیوٹر لیب کا اجراہ کیا گیا تھا جس پر کروڑوں روپے لاگت آئی تھی ۔ جس کا بنیادی مقصد سکولوں میں موجود تمام بچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دینا تھا۔ لیکن ان سکولز میں موجود چند ہیڈز نے کمپیوٹر لیب کو حرام کھانے کا زریعہ بنا لیا ہے۔اور کمپیوٹر لیب کے نام پرجعلی بل بنوانا  ان ہیڈز کا معمول بن چکا ہے ۔ جس کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں ۔ جن میں وزیرتعلیم رانا مشہود خان کے دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول ریلوے کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ظاہر پیر خان پور میں ہیڈ اور آئی ٹی ٹیچر کے درمیان پائی جانے والی چپکلش سب سے زیادہ ہے جس میں وہاں موجود آئی ٹی ٹیچر ز نے جعلی بلوں پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور ان جعلی بلوں کا معاملہ اسی ضلعے کے ڈی ای او سیکنڈری اور ای ڈی او ایجوکیشن تک پہنچا لیکن لیب میں پھربھی سدھار دیکھنے میں نہیں آیا  ۔اس وقت ضلع رحیم یار خان کے زیادہ تر سکولوں میں آئی ٹیچرز سے کلیرکل کام ، بورڈ کی رجسٹریشن اور ایڈمیشن ، پنجاب ایگزامینشن کمیشن میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کی رجسٹریشن و ایڈمیشن ، آن لائن رزلٹ ڈیٹا انٹری،پیک کی رول نمبر سلپس کا اجراہ ،پیک کے عملے کی ڈیوٹیاں لگانا ان ہی لوگوں کو سونپ دی گئی ہیں ۔ اس وقت ضلع رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول صادق ٹاون تحصیل رحیم یار خاں اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول ججہ عباسیاں میں کمپیوٹر لیبز میں موجود کمپیوٹر ز نہ صرف خراب ہیں ۔ بلکہ وہاں پر موجود ہیڈز نے کمپیوٹر سبجیکٹ   سپیشلٹ ٹیچرز کو ریاضی ،فزکس ، کمسٹری اور بیالوجی جیسے  مضامین پڑھانے کو دیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کمپیوٹر لیبز بنانے اور کمپیوٹر لیب بنانے کا مقصد ہی فوت ہو چکا ہے ۔وہاں کی لوکل کمیونٹی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے پرزور اپیل کی ہے کے ان کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ اور اس جدید دور کی ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا جائے ۔ تاکہ مستقبل میں وہ اس کا استعمال کر کے علم کے خزانوں تک رسائی حاصل کر سکیں اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول ججہ عباسیاں اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول صادق ٹاون تحصیل رحیم یار خان کی ہیڈ مسٹریسز کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ اس ٹیکنالوجی کے مستقبل کو بچایا جا سکے اور بچوں کو اس جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا جا سکے۔

[/pukhto]

Leave a Reply