DUE TO HEAT SCHOOL TIMING CHANGED IN GOVERNMENT SCHOOLS OF PUNJAB

DUE TO HEAT SCHOOL TIMING CHANGED IN GOVERNMENT SCHOOLS OF PUNJAB

[pukhto]

گرمی کی وجہ سے پنجاب گورنمنٹ نے سکول ٹائم تبدیل کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں سکول ٹائمنگ تدیل کر دیا ہے ۔ اب سرکاری سکول صبح سات بجے کھلیں گے اور گیارہ بجے چھٹی کر دی جائے گی ۔اس خبر کو تمام میڈیا بڑے جوش و خروش سے اپنے ٹی وی چینل پر پنجاب کے   وزیر تعلیم رانا مشہود کے حوالے سے نشر کر رہا ہے۔ دوسری طرف سرکاری سکولوں کو اس بارے میں کسی ڈی ای او ، ای ڈی او نے ابھی تک  آگاہ نہیں کیا اور وہ اس خبر کی تصدیق کرنے میں ناکام ہیں۔اس سلسلے میں جب اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا تو وہ کسی قسم کی خبر دینے سے عاری ہیں۔ اس وقت پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں۔ جو کہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ وہ سوموار کو سکول کتنے بجے آئیں گے۔ اس سے سرکاری سکولوں کے انتظامی امور چلانے والوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ کہ وہ سرکاری سکولوں کو چلانے میں کتنی انٹرسٹ لیتے ہیں۔

دوسری طرف جب  سکولوں میں اساتذہ کو پابند کرنے کی بات آتی ہے تو رات بارہ بجے اساتذہ کے موبائل نمبروں پر میسج کر کے آنے کے آحکامات جاری کر دیئے جاتے ہیں۔ اگلے دن سکول تو کھل جاتے ہیں اور اساتذہ بھی آ جاتے ہیں مگر بچے سکول نہیں آ پاتے کیونکہ ان بچوں کو بتایا ہی نہیں جاتا کہ کل سکول کھلے گا۔ لہذا سکول آنے والے اساتذہ صرف اپنا وقت برباد کر کے واپس چلے جاتے ہیں ۔ پھر الزام ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام پر لگایا جاتا ہے کہ ایجوکیشن سسٹم کی  ناکامی کے ذمہ دار یہی اساتذہ کرام ہی ہیں۔

یہی ٹائم کی تبدیلی یا کوئی اور خبر بچوں کے والدین تک دینی ہو تو پرائیوٹ ادارے اس کو بذریعہ ایس ایم ایس ایک دن پہلے دیتے ہیں ۔

اب پڑھنے والے خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سرکاری سکولوں کو بربادی کے ذمہ دار اساتذہ کرام ہیں یا پالیسی میکرز (اعلی حکام)۔۔۔۔۔۔

[/pukhto]

SCHOOL TIMING CHANGED 2016
SCHOOL TIMING CHANGED 2016

Leave a Reply