Poor Security arrangements in Private Schools

Poor Security arrangements in Private Schools

Rahim Yar Khan , Bahawalpur (Online) Poor Security Arrangements in Different private schools in South Punjab. Government officials just visit the schools and not ready to take actions in South Punjab.

[pukhto]

پرائیوٹ سکولز کی جانب سے سکیورٹی کے نا قص انتظامات

رحیم یار خان ،بہاولپور (آن لائن) ضلع رحیم یار خان اور بہاول پور میں کیے جانے والے سروے کے مطابق سرکاری سکولوں کی سکیورٹی بہترین انداز میں مکمل کر لی گئی ہے جب کہ پرائیوٹ سکولوں مین پڑھنے والے بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان سکولوں میں نہ تو بنکر بنائے گئے ہیں اور نہ ہی والک تھرو گیٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر پرائیوٹ سکولوں کے دروازے تک شیشے کے ہیں۔ ان چند مرلے کے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کے بچوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ جن کو مسلسل سکیورٹی ادارے نظر انداز کر رہے ہیں ۔ اگر کسی سکول نے بیریر لگا لیا ہے تو اس کو مسلسل اوپر نیچے کرنے کے لئے کو ئی سپیشل آدمی تعینا ت نہیں کیا گیا ۔میٹل ڈیٹکٹر کا کسی بھی پرائیوٹ سکول میں نام نشان تک نہیں ہے۔ اگر کسی سکول نے آنے اور جانے والوں کا  ریکارڈ رکھنے کے لئے کوئی رجسٹر رکھ بھی دیا ہے تو عجب تماشہ یہ ہے کہ پرائیوٹ سکول کو  وزٹ کرنے والا اپنا ریکارڈ رجسٹر میں خود ہی لکھ کر سکول میں داخل ہو جاتا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ راولپنڈی میں ایک پرائیوٹ  سکول نےضلعی  ایڈمنسٹریشن کو سکول کو چیک کروانے سے انکار کیا تھا ۔ جس کے بعد انتظامیہ  پرائیوٹ سکولوں کو چیک کرنے سے احتیاط برت رہی ہے۔جنوبی پنجاب خصوصی طور پر  رحیم یار خان کے رہنے والوں نے چیف منسٹر پنجاب جناب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رحیم یار خان کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ یا توناقص سکیورٹی والے   پرائیوٹ سکولوں کو سیل کروائے یا ان میں سکیورٹی انتظامات کو  بہتر بنایا جائے ۔ اس وقت رحیم یا ر خان کی انتظامیہ صرف سرکاری سکولوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔جس کی وجہ سے پرائیوٹ سکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین  ناقص سکیورٹی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

[/pukhto]